بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

آب زمزم کو زیادہ قیمت پر بیچنے کا حکم


سوال

کیا زمزم کے پانی کو زیادہ قیمت پر بیچ سکتے ہیں ؟

جواب

آبِ زمزم کو  ازخود محفوظ و قبضہ کرنے کےبعد عام مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ قیمت پر بیچ سکتے ہیں، البتہ  مارکیٹ میں رائج شرح نفع سے بہت زیادہ نفع لینا اخلاق اور مروت کے خلاف ہے۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"فالبيع ‌ما ‌شرع ‌إلا لطلب الربح والفضل فالفضل الذي يقابله العوض حلال ككسبه بالبيع".

(كتاب البيوع، أنواع الربا، ج:12، ص:119، ط: دار المعرفة)

فتاوی شامی میں ہے:

"أن ‌الغبن ‌الفاحش ما لا يدخل تحت تقويم المقومين".

(كتاب الطهارة، باب التيمم، ج:1، ص:251، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144604102649

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں