بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسنون دعاء: اللهم واقيةً كواقية الوليد کاحوالہ


سوال

"اللَّهُمَّ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ".

 مندرجہ بالا دعا، احادیث سے ثابت اور مستند دعا ہے؟ حوالے کے ساتھ جواب دیں۔ 

جواب

سوال میں آپ نے جس  دعاء کےبارےمیں دریافت کیا ہے، یہ دعاء کتبِ ادعیہ میں سے "الدعاء للطبراني"اور کتبِ احادیث میں سے"مسند أبي يعلى الموصلي"ودیگر کتبِ احادیث میں مروی ہے۔"مسند أبي يعلى الموصلي"کی حدیث کے الفاظ درج ذیل ہیں:

 "حدّثنا أبو يوسف يعقوب بنُ إسحاق الِجيزيُّ، حدّثنا مؤمّلٌ، حدّثنا سفيانُ، حدّثنا شيخٌ مِن أهل المدينة عن سالمٍ عن أبيه قال: كان النبيُّ -صلّى الله عليه وسلّم- يقولُ في دعائِه:واقيةً كواقيةِ الوليد.قال أبو يعلى: يعني: المولودَ، وكذا فُسِّر لنا".

ترجمہ:

’’حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعاء میں یوں  کہاکرتےتھے:"وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ".(اے اللہ! میری) اس طرح حفاظت فرما جیسے بچہ کی حفاظت کرتا ہے)‘‘۔

"مسند أبي يعلى الموصلي"کی مذکورہ حدیث میں دعاء کے شروع میں "اللَّهُم"کے الفاظ مذکور نہیں ہیں، البتہ"الدعاء للطبراني"اوردیگرکتبِ احادیث میں یہ دعاء "اللَّهُمَّ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ"کے الفاظ سےبھی  مذکور ہے، اس لیے  "اللَّهُمَّ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ"کے الفاظ سے بھی دعامانگ سکتے ہیں ۔

(مسند أبي يعلى الموصلي، مسند عبد الله بن عمر، 9/396، رقم:5527، ط: دار المأمون للتراث-دمشق/الدعاء للطبراني، باب ما كان النبي- صلى الله عليه وسلم-يدعوبه في سائر نهاره، ص:426،  رقم:1146-1447،  ط: دار الكتب العلمية-بيروت)

۲۔حافظ نو ر الدین ہیثمی رحمہ اللہ"مجمعُ الزوائد ومنبعُ الفوائد"میں مذکورہ حدیث  ذکرکرنے کے بعد لکھتے ہیں: ’’ اس حدیث کو امام ابویعلی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔اس کی سند میں ایک راوی ہےجس کانام نہیں لیاگیا (یعنی وہ معرووف نہیں ہے)،  اس کے بقیہ تمام رجال ثقہ ہیں‘‘۔علامہ احمد بن محمد بن صدیق غماری رحمہ اللہ  "المداوي لعلل الجامع الصغير وشرحي المناوي"میں لکھتے ہیں:’’ (اس حدیث کی سند میں) جن راوی کا نام نہیں لیاگیا،"مسندُ الشهاب للقضاعي"میں مذکورہ حدیث کی سند میں ان کانام صراحت کے ساتھ’’  یحی بن سعید انصاری‘‘ مذکورہے،جو حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ کے شیوخ میں سے ہیں، انتہائی مشہورومعروف اورانتہائی ثقہ  ہیں‘‘۔

خلاصہ یہ ہے کہ مذکورہ حدیث کے تمام روات ثقہ ہیں۔

"مجمع الزوائد ومنبع الفوائد"میں ہے:

"رواهُ أبو يعلى، وفِيه راوٍ لم يُسمَّ، وبقيّةُ رجالِه ثقاتٌ".

 (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، كتاب الأدعية، باب الأدعية المأثورة ... إلخ، 10/182، رقم:17419، ط: مكتبة القدسي-القاهرة)

"المداوي لعلل الجامع الصغير وشرحي المناوي"میں ہے:

"اللَّهُمَّ وَاقِيةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ". (ع) عن ابن عمر .

قال الشارحُ: وفي إسنادِه مجهولٌ. وقال في الكبير: قال الهيثميُّ: فيه راوٍ لم يُسمَّ، وبقيّةُ رجالِه ثقاتٌ.

قلتُ: إذاً فقولُه في الصغير:"وفي إسنادِه مجهولٌ"غلطٌ؛ لأنّه أخذَ مِن قول الهيثميِّ [10/ 182]: فيه راوٍ لم يُسمَّ وهو التعبيرُ اللائقُ بَل الواجبُ، لا ما فعلَه الشارحُ؛ لِعدم فهمِه اصطلاحَ أهل الحديث؛ لأنّ الذي لم يُسمَّ لم يُعرف، فكيفَ يُحكم عليه بِأنّه مجهولٌ؟! فقد يُسمَّى في روايةٍ أُخرى فَيتضحُ أنّه مِن أعرفِ المعرُوفين وأشهرِ المشهُورين ... وقد وردَ ما يُعيِّن هَذا المبهمَ الذي هو مِن أهلِ المدينة، قال القُضاعيُّ في مُسند الشهاب:أخبرنا هِبةُ الله بنُ إبراهيمَ الخولانيُّ، أنا عليّ بن الحسين بن بُندار، ثنا أبو عَروبةَ، ثنا عبد الوهاب بن الضَحّاك، ثنا ابن عيّاشٍ عن يحيى بن سعيدٍ الأنصاريِّ عن سالمِ بن عمرَ بِه، فيحيى بنُ سعيد الأنصاريُّ من أهل المدينة، وهو مِن شُيوخ الثوريِّ، فبانَ مِن هَذا أنّه ليس بِمجهولٍ، وأنّه مِن أوثقِ الثقات وأعرفِ المعرُوفين".

(المداوي، حرف الهمزة، 2/213، رقم:755، ط: دار الكتبي-القاهرة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501101769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں