اسلام علیکم، حضرت مجھے "اعیان" نام کے معنی پوچھنے ہیں۔ قرآن میں لفظ ایان تو آیا ہے۔ اعیان عرب میں اس کے معنی تو مل رہے ہیں پر آپ بھی رہنماءی فرمادیں۔ جزک اللہ۔
عربی زبان کے اعتبار سے لفظ اعیان، عین کی جمع ہے، عین کے کئی ایک معانی ہیں، مثلا: آنکھ، پہاڑوں سے پھوٹنے والا چشمہ، سونا، سورج وغیرہ۔ ان معانی کے اعتبار سے اس لفظ کی جمع کو بطور نام استعمال کرنا نامناسب ہے۔ اسی طرح لفظ ایان (الف کے زبر، اور یا کی تشدید کے ساتھ) کے معنی کب کس وقت کے ہیں، لہذا یہ نام رکھنا بھی نامناسب ہے۔ عیان (عین کے زبر، اور یا کی تشدید کے ساتھ) کے ایک معنی بڑی آنکھوں والا ہونے کے ہیں، اس معنی کے پیش نظر یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ أعلم بالصواب ۔
فتوی نمبر : 143507200041
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن