بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اہلِ محلہ مسجد کا ٹیوب ویل اپنی ضروریات میں استعمال کرسکتے ہیں؟


سوال

 اگر محلے کا ٹیوب ویل خراب ہو جائے اور بننے میں کئی دن لگیں تو اس بنا پر مسجد کے ٹیوب ویل کو استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب

اگر مسجد کی انتظامیہ اور ذمہ دار مسجد کا ٹیوب ویل استعمال کرنے کی اجازت دیں تو صرف پینے  کی حد تک استعمال کرنے کے لیے پانی لے جانے کی اجازت ہوگی، دیگر ضروریات مثلًا کھیتوں کو پانی دینے یا کپڑے وغیرہ دھونے کے  لیے پانی مسجد  سے  باہر لے جانا جائز نہیں ہوگا،اور  اگر وہ اجازت نہیں دیتے تو پانی وافر مقدار میں ہونے کے باجود بلااجازت لے جانے والا گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201343

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں