بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بارش کے پانی پر سورہ فاتحہ، سورہ اخلاص اور معوذتین ستر بار پڑھ کر پینے کا ثبوت


سوال

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص بارش کا پانی لے کر ستر مرتبہ سورۃ فاتحہ ،قل ھو اللہ احد اور معوذتین  ستر بار پڑھ کر دم کرے تو آپ صلی اللہ وسلم نے قسم کھا کر فرمایا کہ ابراہیم علیہ میرے پاس آئے، مجھے خبر دی کہ جو شخص یہ پانی سات روز تک پیے گا اللہ سبحان تعالی اس کے جسم سے بیماری دور فرمائیں گے اور اس کے گوشت پوست اور ہڈیوں سے بیماریاں نکل آئیں گی۔

پوچھنا یہ تھا کہ یہ حدیث صحیح ہے؟اس پر عمل کر سکتے ہیں؟

جواب

سورہ فاتحہ، سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس کے ذریعہ شفا حاصل کرنے کے متعلق صحیح احادیث موجود ہیں، لیکن سوال میں ذکر کردہ روایت ذخیرہ حدیث میں کہیں نہیں ملی، اسے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔

البتہ ممکن ہے کہ کسی کا مجرب عمل ہو، اس حیثیت سے بطورِ علاج مذکورہ عمل اختیار کرنے میں حرج نہیں، بشرطیکہ اس کے سنت سے ثابت ہونے کا اعتقاد نہ ہو۔فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201995

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں