بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

87 گائے پر کتنی زکات واجب ہے؟


سوال

87 گائے یا بیل پر کتنی زکوۃ ہو گی؟

جواب

گائے ، بھینس میں زکاۃ واجب ہونے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط  ہیں:

1۔"سائمہ "ہوں یعنی  وہ سال کے اکثر حصہ جنگل/ بیابان میں  چرکر گزارا کرتے ہوں، اگر آدھے سال یا اس سے کم چرکر گزارا کرتے ہوں تو زکاۃ واجب نہیں ہے، اسی طرح جن جانوروں کو گھر میں رکھ کر چارا کھلایا جاتا ہے، جیساکہ ڈیری والے لوگ بھینس وغیرہ باڑے میں پالتے ہیں، ان میں بھی زکاۃ واجب نہیں ہے۔

2۔۔   مقصد ان سے دودھ حاصل کرنا یا ان کی نسل بڑھانا ہو،جن جانوروں کو گوشت کے لیے یا سواری کے لیے یا کھیت جوتنے کے لیےرکھا جائے ان میں زکاۃ واجب نہیں۔

مذکورہ شرائط پائے جانے کی صور ت میں 87 گائے میں ایسی   دو گائے یادو بیل واجب ہوں گے،جن کی عمر دو سال سے زائد ہوچکی ہو۔

اور اگر گائے  تجارت یعنی خریدوفروخت کی نیت سے خریدیں ہوں تو  یہ مالِ تجارت کے حکم میں  ہوں گی، اس صورت میں سال گزرنے پر  گائے اور بیل کی  مجموعی قیمت  کے  ڈھائی فیصد پر زکات واجب ہوگی، اور اگر دودھ بیچنے کے لیے گائے رکھی ہیں تو دودھ  بیچ کر حاصل ہونے والی رقم اگر جمع ہو اور وہ نصاب کی مقدار کو پہنچ جائے یا دیگر قابلِ زکاۃ اموال کے ساتھ ملاکر زکاۃ کے  نصاب کو پہنچ جائے  تو زکاۃ واجب ہوگی۔

لما في الفتاوى العالمكيرية:

"ليس في أقل من ثلاثين من البقر صدقة فإذا كانت ثلاثين سائمة ففيها تبيع أو تبيعة، وهي التي طعنت في الثانية كذا في الهداية. ثم ليس في الزيادة شيء حتى تبلغ أربعين كذا في شرح الطحاوي. وفي أربعين مسن أو مسنة، وهي التي طعنت في الثالثة........ ثم في الستين تبيعان أو تبيعتان هكذا في الهداية. وبعد الستين يعتبر الأربعينات والثلاثينات فيجب في كل أربعين مسن أو مسنة، وفي كل ثلاثين تبيع أو تبيعة ففي سبعين مسن وتبيع، وفي ثمانين مسنتان.....وفي النافع الذكر والأنثى في هذا الباب سواء".

(کتاب الزكوة، باب في صدقة السوائم، ج:1، ص: 177،ط: دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144504101711

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں