مغرب کی نماز کے بعد آخری وقت میں نوافل یا قضا نماز کی نیت کی اور نماز مکمل ہونے سے پہلے یعنی ایک یا دو رکعت کے بعد عشاء کا وقت داخل ہوگیا تو کیا اس صورت میں ادا کی گئی نماز درست ہوجائے گی؟ اور اگر درست نہ ہوتو کیا نوافل کی صورت میں نوافل کا اعادہ واجب ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں ادا کی گئی نماز ( نفل ہو یا قضا نماز) درست ہوگی، اس کے اعادے کی ضرورت نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201173
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن