بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بچے کی پیدائش کے بعد عورت کے غسل کرنے کا کوئی حکم ہے؟


سوال

بچہ کی پیدائش کے بعد عورت کا پانچ، دس، بیس دن اور مہینہ بعد غسل کرنے کا کوئی حکم ہے ؟

جواب

بچے  کی پیدائش کے بعد عورت کو جو خون آتا ہے وہ  "نفاس" کہلاتا ہے،  جس کی زیادہ سے زیادہ  مدت  چالیس دن ہے اور کم از کم مدت کوئی نہیں،چالیس دن پورے ہونے سے پہلے جب یہ خون آنا بند ہوجائے تو  پاک ہونے کے  لیے عورت پر  غسل کرنا  واجب  ہوتا  ہے، اور اس دوران وہی احکام لاگو ہوتے ہیں جو ایام کے احکام ہیں، یعنی عورت اس دوران نماز، روزہ، تلاوت نہیں کرسکتی، اور غسل کے بعد روزوں کی قضا کرے گی، نمازوں کی نہیں۔ 

الفتاوى الهندية - (1 /37):

"أَقَلُّ النِّفَاسِ مَا يُوجَدُ وَ لَوْ سَاعَةً، وَ عَلَيْهِ الْفَتْوَى وَ أَكْثَرُهُ أَرْبَعُونَ، كَذَا فِي السِّرَاجِيَّةِ ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200241

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں