بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

83000 پر زکوۃ


سوال

میرے اکاؤنٹ میں 83 ہزار روپے کی رقم ہے،  کیا اس پر زکوۃ فرض ہوگی یا نہیں؟  مجھے اس کا جواب آسان اور سمجھ آنے والا بتادیں!

جواب

مذکورہ رقم اگر آپ کی ذاتی ہے، اس میں کسی کا حق(قرضہ یا کوئی اور ادائیگی) آپ کے ذمہ نہیں اور آپ کے صاحبِ نصاب ہونے پر سال پورا ہوچکا ہو  تو اس رقم پر  زکوۃ واجب ہوگی، زکوۃ کی واجب مقدار معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کل مالیت کو چالیس سے تقسیم کردیا جائے، حاصل جواب زکاۃ کی واجب مقدار ہوگی، 83000 روپے پر 2075 روپے زکوۃ ہے۔

صاحبِ نصاب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جس وقت آپ کے پاس بنیادی ضرورت سے زائد اتنی رقم آئی تھی جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، اس وقت سے آپ صاحبِ نصاب بن گئے، اس دن سے ٹھیک ایک سال بعد (قمری تاریخ کے اعتبار سے) زکاۃ کا سال مکمل شمار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202271

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں