ایک عورت جو کہ کچھ بھی زیورات نہیں رکھتی سونے کے اور کوئی بچت بھی نہیں ہےاور شوہر خرچہ بھی پورا نہیں دیتا اور آئے روز طلاق کی دھمکی دیتا ہے اور میکے سے کوئی سہارا نہیں, دس سال کی عمر سے کم عمر کے تین بچے ہیں تو زکات لے سکتی ہے؟
اگر واقعۃً مذکورہ عورت کے یہی احوال ہیں جو سوال میں درج کیے گئے ہیں تو ان احوال میں اسے زکاۃ دینا جائز ہے، زکاۃ دینے والوں کی زکاۃ ادا ہوجائے گی، اور وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے زکاۃ لے سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
نوٹ: یہ مسئلے کا شرعی حکم ہے، کسی خاص فرد کی تصدیق نہیں ہے۔
فتوی نمبر : 144108200351
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن