بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

80 روپے فی ٹی شرٹ کے معاہدہ کے بعد 100 روپے فی ٹی شرٹ کا مطالبہ


سوال

میں نے اپنے پارٹنر (شریک) سے ایک ٹی شرٹ 80 روپے کے حساب سے لی اور 80 روپے اپنے پارٹنر کو ادا کردیے۔ اب میرا پارٹنر مجھ سے 100 روپے مانگ رہا ہے۔ مجھے بتائیے کہ کیا کرنا چاہیے؟

جواب

واضح رہے کہ خریداری کا معاہدہ ہونے کے بعد طے شدہ رقم میں زیادتی کا اختیار خریدار کو ہے، بیچنے والے کو نہیں؛ لہذا آپ کے پارٹنر کا ہر ٹی شرٹ کے مقابلے میں 80 روپے کا معاہدہ کرنے کے بعد ہر ٹی شرٹ کے بدلے 100 روپے کا مطالبہ آپ کی رضامندی کے بغیر درست نہیں ہے۔

العناية شرح الهداية (6 / 519):
"ويجوز للمشتري أن يزيد للبائع في الثمن ويجوز للبائع أن يزيد للمشتري في المبيع".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں