بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

هم بالآخرة كفرون میں كفرون کی جگہ يوقنون پڑھا


سوال

 سورہ حم سجدہ  میں آیت نمبر سات میں  {الذین لایٶتون الزكوة و ھم بالاخرة ھم كفرون }  میں  "کفرون"  کی جگہ  "یوقنون"  پڑھا تو کیا نماز  ہوگئی یا نہیں ؟اور  کیا جتنا تراویح میں پڑھایا ہے اسے دہرانا ہوگا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  نماز  فاسد  ہوگئی اور  ختمِ قرآن کی سنت  حاصل کرنے  کے لیے جو قرآن اس نماز میں پڑھا گیا، اس کو  دہرانا ضروری ہے۔

الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 98):

"و إذا فسد الشفع و قد قرأ فيه لايعتد بما قرأه فيه و يعيد القراءة؛ ليحصل الختم في الصلاة الجائزة، و قال بعضهم: يعتد بها؛ لأنّ المقصود هو القراءة و لا فساد فيها." 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202623

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں