بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایجاب و قبول میں مہر مختلف ذکر کیا تو نکاح منعقد ہوگیا


سوال

ہمارے ہاں ایک نکاح ہوا ہے حق مہر 5000 اور ایک مرلہ زمین اور ایک تولہ سونا طے ہوا۔ بات آپ سے یہ پوچھنی ہے کہ مولوی صا حب نے لڑکی سے ایجاب وقبول کے وقت صرف پیسوں کا ذکر کیا ہے، باقی چیزوں (زمین سونا) کا نہیں اور لڑکے سے سب کچھ پوچھا ہے، کیا نکاح ہو گیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں شرعًا نکاح منعقد ہوچکا ہے، اور دلہا نے جس مہر پر ایجاب و قبول کیا ہے (یعنی زمین اور سونے سمیت)  وہ مہر ادا کرنا لازم ہوگا۔

فتح القدير لكمال بن الهمام  (7 / 117):

"قَالَ: (وَإِنْ تَزَوَّجَهَا وَلَمْ يُسَمِّ لَهَا مَهْرًا أَوْ تَزَوَّجَهَا عَلَى أَنْ لَا مَهْرَ لَهَا فَلَهُ مَهْرُ مِثْلِهَا إنْ دَخَلَ بِهَا أَوْ مَاتَ عَنْهَا)".

الفتاوى الهندية  (7 / 267):

" إذَا اخْتَلَفَ الزَّوْجَانِ فِي قَدْرِ الْمَهْرِ حَالَ قِيَامِ النِّكَاحِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ - رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى - يُحَكَّمُ مَهْرُ الْمِثْلِ فَإِنْ شَهِدَ لِأَحَدِهِمَا كَانَ الْقَوْلُ قَوْلَهُ مَعَ الْيَمِينِ عَلَى دَعْوَى الْآخَرِ."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201094

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں