بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنے کا حکم


سوال

قرآنِ  کریم  کی سورتوں  کے نقوش  یا  بسم اللہ  کا نقش  786  کی شرعی حیثیت  کیا ہے؟

جواب

786  کا عدد نہ  تو "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"  ہے  اور  نہ ہی  اس کے  قائم مقام یا بدل ہے ، بلکہ یہ کاتب  کی جانب سے  ایک علامت ہے  کہ اس نے ابتدا میں "بسم اللہ الرحمٰن  الرحیم" پڑھی ہے ؛ لہذا قاری بھی "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"  پڑھ لے ، پس  786  کو  عین "بسم اللہ"  سمجھنا  یا اس کے قائم مقام قرار دینا درست نہیں ۔  اور   نہ  ہی 786 لکھنے سے "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"  لکھنے کا ثواب ملتا ہے ۔البتہ   علامت کے طور پر لکھنا درست ہے  اور  قریبی سلف صالحین سے اس کا لکھنا ثابت بھی ہے، لہذا اسے غلط قرار دینا یا شرک و بدعت کا نام دینا بھی درست نہیں۔

قرآن کریم کی سورتوں کے نقوش سے کس طرح کے نقوش مراد ہیں ؟ وضاحت کرکے سوال کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201395

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں