بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

77 کلو میٹرکے بعد قصر نماز پڑھنے کا حکم


سوال

میں اپنی ڈیوٹی کی وجہ سےسفر میں رہتا ہوں تو کیا میں ٧٧کلومیٹر کے بعد قصر پڑھ سکتا ہوں؟اپنے شہر سے باہر نکل کر؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  سائل کا ارادہ   اپنے شہر سے باہر 48  میل  (77.24 کلو میٹر)یااس سےزیادہ سفرکاہو تو آباد ی سے نکلنے کے بعد چار رکعت والی فرض نماز قصر کرنا واجب ہو تا ہے، (48)میل سفر کاانتظار نہیں کیا جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"من خرج من عمارة موضع إقامته)...(قاصدا)...(مسيرة ثلاثة أيام ولياليها)...(صلى الفرض الرباعي ركعتين."

(کتاب الصلاة،باب صلاۃ المسافر،2/،123،ط:سعید)

وفیہ ایضا:

"فلو أتم مسافر إن قعد في) القعدة (الأولى تم فرضه و) لكنه (أساء) لو عامدا لتأخير السلام وترك واجب القصر وواجب تكبيرة افتتاح النفل وخلط النفل بالفرض، وهذا لا يحل كما حرره القهستاني بعد أن فسر أساء بأثم واستحق النار (وما زاد نفل) كمصلي الفجر أربعا (وإن لم يقعد بطل فرضه) وصار الكل نفلا لترك القعدة."

(کتاب الصلاة،باب صلاۃ المسافر،١٢٨/٢،ط:سعید)

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله من جاوز بيوت مصره مريدا سيرا وسطا ثلاثة أيام في بر أو بحر أو جبل قصر الفرض الرباعي) بيان للموضع الذي يبتدأ فيه القصر ولشرط القصر ومدته وحكمه أما الأول فهو مجاوزة بيوت المصر لما صح عنه عليه السلام «أنه قصر العصر بذي الحليفة» وعن علي أنه خرج من البصرة فصلى الظهر أربعا ثم قال: إنا لو جاوزنا هذا الخص لصلينا ركعتين والخص بالخاء المعجمة والصاد المهملة بيت من قصب كذا ضبطه في السراج الوهاج."

( کتاب الصلاة،باب صلاة المسافر، 138/2، دارالكتاب الاسلامي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409100157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں