میرے پاس 7تولہ سونا اور 10 لاکھ روپے ہیں، اس پر کتنی زکوٰۃ بنتی ہے؟
صورت مسئولہ میں 7 تولہ سونے کی قیمت معلوم کرکے 10 لاکھ نقد رقم اس کے ساتھ ملادیں گے ، پھر مجموعی مال کا ڈھائی فیصد (چالیسواں حصہ ) زکاۃ کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔
فتح القدیر میں ہے:
"قال (وتضم قيمة العروض إلى الذهب والفضة حتى يتم النصاب)
حاصله أن عروض التجارة يضم بعضها إلى بعض بالقيمة وإن اختلفت أجناسها، وكذا تضم هي إلى النقدين بالإجماع."
(كتاب الزكاة، باب زكاة المال، فصل في العروض، ج:2، ص:153، ط:دار الفكر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144509100439
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن