بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آسمان پر ستارے کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے دکھنے کی کیا حقیقت ہے؟


سوال

میرا دوست رات کو اپنے  لیے دعا مانگ  رہا تھا اپنے  رب   سے تو  اس کی نظر آسمان کی طرف تھی تو آسمان سے ایک ستارہ اپنی  جگہ  سے  نکل کر کہیں اور گیا ، ہمیں  بتائیں  کہ اس کا کیا مطلب ہوا؟

جواب

بعض اوقات آسمان پر کسی ستارے کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا جو ہمیں نظر آتا ہے،  یہ  عمومًا "شہابِ ثاقب"  ہوتا ہے جو  فرشتوں کی باتیں سننے کی کوشش کرنے والے شیاطین کے پیچھے لپکتا ہے، لہذا آپ کے دوست نے غالبًًا وہی "شہاب ثاقب" دیکھا ہے۔ 

تفسير الرازي  (26 / 105):

"قال المفسرون: الشياطين كانوا يصعدون إلى قرب السماء فربما سمعوا كلام الملائكة و عرفوا به ما سيكون من الغيوب و كانوا يخبرونهم به و يوهمونهم أنهم يعلمون الغيب فمنعهم الله تعالى من الصعود إلى قرب السماء بهذه الشهب فإنه تعالى يرميهم بها فيحرقهم بها."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201836

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں