بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساٹھ سال کی عمر میں کیا کرنا چاہیے


سوال

ساٹھ سال کی عمر تک پہنچنے والے مسلمانوں کو کون کون سے کام کرنے ضروری ہوتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت کے جو احکامات اور اعمال  بلوغت سے ایک مسلمان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں وہ موت تک کے لئے ہیں ،ساٹھ سال کی عمر  تک پہنچنے والے مسلمان کے لئے  کوئی علیحدہ  اعمال  شرعا مقرر نہیں ہیں ، البتہ عمر کے اس حصے میں پہنچنے کے بعد آخرت اور اعمال آخرت  کی طرف  زیادہ متوجہ  ہوجانا چاہیے اور اپنی زندگی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ  ساتھ  جتنا ہوسکے اعمال صالحہ میں اپنے آپ کو مشغول رکھنا چاہیے  ،زیادہ مال کی حرص اور دنیا کی لمبی امیدیں باندھنے سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔

  حضرت ابی بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے پوچھا اے اللہ کے رسول، کون آدمی بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ آدمی جس کی عمر طویل ہے اور اس کے اعمال اچھے ہیں۔ اس نے پوچھا کون آدمی بدتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا جس کی عمر طویل ہے لیکن اس کے اعمال برے ہیں۔

شرح مشكل الآثار (13/ 205):

"عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ؟، أَوْ قَالَ: خَيْرٌ؟، قَالَ: " مَنْ طَالَ عُمْرُهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ "، قِيلَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟، قَالَ: " مَنْ طَالَ عُمْرُهُ، وَسَاءَ عَمَلُهُ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں