بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

6.5 تولہ سونا اور 4000 روپے پر زکات


سوال

 میری بیوی کے پاس 6.5 تولہ سونااور  4000 روپے ہیں ، اور اس پر ایک سال گزر گیا ہے، کیا اس پر زکات فرض ہے؟

جواب

چونکہ آپ کی بیوی کے پاس موجود  6.5 تولے سونے اور  نقد چار ہزار روپے کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی سے زائد ہے اور اس پر سال بھی گزرچکا ہے، لہذا اس پرزکات  واجب ہے۔

فتح القدير للكمال ابن الهمام  میں ہے:

"(الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما ‌وحال ‌عليه ‌الحول)"

(كتاب الزكاة، 2/ 153، ط: دارالفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں