بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

5 کلو چاول صدقہ کرنے کی نذر مان کر اس کی جگہ کچھ اور صدقہ کرنا


سوال

میں نے کہا تھا کہ اگر میں امتحان میں پاس ہوگیا تو میں 5 کلو چاول کی دیگ پکاؤں گا، اور الحمداللہ میں پاس ہوگیا تو کیا اس کے بدلے میں کچھ اور یا اس زیادہ  کچھ دے سکتا ہوں کہ نہیں؟  نقد وغیرہ فقراء اور مدرسے میں دے سکتا ہوں ؟  

جواب

صورتِ مسئولہ میں پانچ کلو  چاول کی دیگ کی جگہ  اس کی رقم یا اس سے زائد مالیت کی کوئی چیز جس میں مستحقین کا فائدہ ہو  تقسیم کردی جائے تو منت پوری ہوجائے گی، واضح رہے کہ منت / نذر کا  کھاناخود  یا مال داروں  کو کھلانا جائز نہیں، صرف فقراء ومستحقین ہی کو دیا جاسکتا ہے۔

"(نَذَرَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ مِنْ الْخُبْزِ فَتَصَدَّقَ بِغَيْرِهِ جَازَ إنْ سَاوَى الْعَشَرَةَ) كَتَصَدُّقِهِ بِثَمَنِهِ". [الدر مع الرد : ٣/ ٧٤١]فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202243

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں