بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

’’ با مروت لوگوں کی لغزشوں سے درگزر کرو۔۔‘‘ کی تحقیق


سوال

کیا درج الفاظ میں  امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کا کوئی  قول ہے ؟ :

بامروت لوگوں کی لغزشوں سے درگزر کرو (کیونکہ) ان میں سے جو بھی لغزش کھا کر گرتا ہے تو اللہ اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اسے اوپر اٹھالیتا ہے۔۔!!

جواب

کافی تلاش کے باوجود ہمیں کسی مستند کتاب میں  یہ روایت ، امام زین العابدین رحمہ اللہ کے حوالے سے نہیں ملی،  البتہ  ابوبکر ابن المرزبان  نے مکارم الاخلاق میں   جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درج ذیل روایت  نقل کی ہے، لیکن سند کے اعتبار سے یہ روایت ضعیف ہے، لہذا  جب تک کوئی معتبر سند نہ مل جائے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب نسبت کرکے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔   

"(تجاوزوا لذوي المروءة) بالهمزة وتركه الإنسانية والرجولية والتخلق بخلق أمثاله (عن عثراتهم، والذي نفسي بيده) أي: بقدرته وإرادته وتصريفه (إن أحدهم ليعثر، وإن يده لفي يد الله) تعالى، يعني: ينعشه من عثرته ويسامحه في زلته.(ابن المزربان) في معجمه (عن جعفر بن محمد) بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب المعروف بالصادق، فقیه، إمام صدق، ثبت (معضلا)".

(فيض القدير: حرف التاء (3/ 228) برقم (3237)، ط. المكتبة التجارية الكبرى، مصر، الطبعة الأولى: 1356هــ)

النکت علي مقدمۃ ابن الصلاح للزرکشی میں ہے:

"ويدخل تحت الضعيف المقطوع والمنقطع والمرسل والمعضل والمعلق".

(النكت على مقدمة ابن الصلاح للزركشي: النوع الثالث في معرفة الضعيف (1/ 403)، ط. أضواء السلف - الرياض، الطبعة الأولى : 1419هـ = 1998م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501101527

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں