بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

51 سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سوچ رکھنا


سوال

میں پردیس میں ہوں دوران ڈیوٹی کیونکہ ڈیوٹی انتظار والی آسان ہے،میں ڈرائیور ہوں،میں نے قُرآن حفظ کرنے کی ٹھان لی ہے،کیونکہ مجھے "سورہ یسین،تبارک الذی "یاد تھی،اب میں نے "سورہ رحمن" بھی یاد کی ہے اور "سورہ واقعہ" بھی،اور" سورہ مزمل" بھی اور" سورہ نباء" اور آخری سپاروں سے"سورہ فجر" سے لےکر یاد کیا ہے،مطلب اب کس طرح یاد کرتا رہوں اُستاد نہیں ہے،کبھی کبھی جلدبازی کرتا ہوں کہ جلدی ہی یاد ہوجائے۔

دوسرا جناب :پاس ہونا، جھنم سے بچنا تو الله کے رحمت سے ہی ممکن ہے ،مگر ارادہ ہے کہ شاید والدین کو لے کر جانا اور  حقوق العباد کیلئے ڈھال بنانا،مطلب اللہ کو راضی کرنا 51سال کی عمر میں یہ سوچ کیسی ہے؟

جواب

1-آپ  روزانہ کے اعتبارسےپابندی کے ساتھ  دو،تین سطریادکرلیاکریں اوراگرکوئی دوسراساتھی میسرہواورقرآن پڑھ سکتاہوتوان کو سنادیا کریں ،جلدبازی نہ کریں ،ان شاءاللہ آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ  ساتھ آپ کی رفتار خودہی تیزہوجائے گی اورمستقل طورپرپابندی کے ساتھ یادکرنے میں  آپ کے لیے آسانی پیداہوتی جائی گی ۔

2-آپ کی سوچ نہایت ہی مستحسن ہے ،اورقرآن کریم حفظ کرکے پھراسے یادرکھنےاورعمل کرنے  پراحادیث میں بشارتیں آئی ہیں ،حضرت معاذجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :

"وعن معاذ الجهني : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من قرأ القرآن وعمل بما فيه ألبس والداه تاجا يوم القيامة ضوءه أحسن من ضوء الشمس في بيوت الدنيا لو كانت فيكم فما ظنكم بالذي عمل بهذا ؟ . رواه أحمد وأبو داود."

ترجمہ :" حضرت معاذ جہنی ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن پڑھے اور جو کچھ اس میں مذکور ہے اس پر عمل کرے تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی دنیا کے گھروں میں چمکنے والے آفتاب کی روشنی سے اعلیٰ ہوگی اگر بفرض محال تمہارے گھروں میں آفتاب ہو اب تو خود اس شخص کا مرتبہ سمجھ سکتے ہو جس نے قرآن پر عمل کیا۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100818

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں