میرے پاس 5 تولہ سونا اور گیارہ لاکھ نقد ہے، اس پر کتنی زکاۃ آئے گی؟ مہربانی کرکے روپے میں حساب لگا کر بتادیں، فیصد میں معلوم نہیں کرسکتا، سونا ۹۰ ہزار تولہ بنایا ہے!
آج بتاریخ 18 مئی 2020 سونا فی تولہ 95950 روپے ہے، اس حساب سے پانچ تولہ سونے کی زکاۃ 11,993.75 روپے لازم ہو گی۔ احتیاطاً 11,994روپے کا حساب کرلیجیے۔ اور گیارہ لاکھ روپے کی زکاۃ 27500روپے لازم ہو گی، یعنی مجموعی طور پر آپ کے ذمہ 39494روپے بمد زکاۃ دینا لازم ہے۔
زکاۃ کی ادائیگی یا حساب لگانے کے دن کی سونے کی قیمت کو دیکھا جائے گا، نہ کہ جس قیمت پر سونا بنوایا تھا، یعنی سونے کی زکاۃ جس وقت ادا کریں گے اس وقت اس کی قیمت معلوم کرلیجیے، اور مجموعی قیمت کو 40 سے تقسیم کرلیجیے، جو جواب آئے گا وہ زکاۃ کی واجب مقدار ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201926
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن