بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

5 دن دھبے اور 7 دن مسلسل خون آتا ہو تو روزہ کا حکم


سوال

میری بیوی کو حیض کے 15 دن بعد خون کے دھبے لگتے ہیں جو کہ پانچ دن تک لگتے ہیں اور اس کے بعد وہ 7 دن نارمل خون دیکھتی ہے تو اب دھبے لگنے والے دنوں میں وہ روزہ رکھے گی؟

جواب

واضح رہے کہ طہر  کی کم سے کم مدت پندرہ دن ہے، پندرہ دن کے بعد نظر آنے والا خون اگر تین دن یا اس سے زائد ہو تو وہ حیض ہوتا ہے۔

صورتِ مسئولہ میں پندرہ دن کے طہر  (پاکی) کے بعد جب آپ کی بیوی کو 5 دن خون کے دھبے اور اس کے بعد 7 دن مسلسل خون آتا ہے تو ان 12 دنوں میں سے شروع کے 10 دن حیض کے ہیں اور 10 دن بعد نظر آنے والا خون استحاضہ ہے۔ حیض کے دنوں میں آپ کی بیوی روزہ نہیں رکھے گی جب کہ استحاضہ کے دنوں میں روزہ رکھے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 284):
"(قوله: نصاب الطهر) أي خمسة عشر يومًا فأكثر". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200763

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں