بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملالی تو کیا حکم ہے؟


سوال

میں مغرب کی تین رکعتوں میں سورتیں پڑھتی رہی ہوں،  جب کہ آخری رکعت میں صرف الحمد شریف پڑھنا ہوتی ہے،  کیا مجھے ساری نمازیں دھرانا پڑیں گی؟

جواب

مغرب کی تیسری رکعت میں  صرف سورۂ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، اور سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملانا سنت نہیں ہے، البتہ اگر سورت ملادی تو سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا اور نہ ہی نماز فاسد ہوتی ہے، لہذا ان نمازوں کے لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201478

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں