بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں اندھیرا دیکھنا


سوال

 گم راہی کیا ہے؟ چھوٹی سے چھوٹی گم راہی کیا ہے اور بڑی سے بڑی گم راہی کیا ہے؟ اور اگر بہت دِین دار عورت کو خواب میں اندھیرا نظر آتا ہے کہ جہاں وہ گھر کے باہر کھڑی ہے وہاں بھی اندھیرا ہے اور گھر کے اندر بھی اندھیرا ہے اور یہ خواب وہ کئی سالوں سے اکثر دیکھ رہی ہے۔ تو اس عورت سے ایسی کیا گم راہی ہو رہی ہے کیا آپ بتا سکتے ہیں؟

جواب

اللہ تعالیٰ کے احکامات کو نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے طریقے کے مطابق زندگی گزارنا، اور وہی عقائد رکھنا جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت کے تھے، یہ ہدایت ہے، ان کے طریقے سے ہٹ کر جو راستہ اختیار کیا جائے، یا جو نظریہ و عقیدہ رکھا جائے وہ گم راہی ہے۔ اگر اس کا تعلق بنیادی عقائد سے ہو تو بڑی گم راہی ہوگی، سب سے بڑی گم راہی یہ ہے کہ انسان کفر و شرک کی حد تک پہنچ جائے۔ اور جس طرح کا عمل یا نظریہ ہوگا اسی کے مطابق گم راہی کا تعین کیا جاسکتاہے۔

گھر کا ماحول اور باہر کا ماحول بے دین ہے۔ 

لہٰذا اپنی دِین داری کے ساتھ اپنے گھر والوں کی دین داری کا بھی خیال کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200272

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں