بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چار تولہ سونے کے ساتھ بی سی میں جمع شدہ رقم ہو تو زکات کا حکم


سوال

میرے پاس 4 تولہ سونا ہے اور 1 تولہ چاندی ہے اور رقم کوئی  نہیں ہے تو کتنی زکات  بنتی ہے ؟ اور ایک کمیٹی جس کا 80000 میں بھر چکا ہوں لیکن ابھی کمیٹی کھلی نہیں ہے۔

جواب

 صورتِ مسئولہ میں چار تولہ سونے اور ایک تولہ چاندی  کی موجودہ قیمت معلوم کر کے  بی سی میں جمع شدہ رقم (اسی ہزار)  کے ساتھ ملا کر کل مجموعے  (کو چالیس سے تقسیم کردیجیے، حاصل جواب مجموعے) کا ڈھائی فیصد  ہے، جو بطورِ زکاۃ ادا کرنا شرعاً واجب ہے۔

 فتاوى هندية میں ہے:

"وتضم قيمة العروض إلى الثمنين والذهب إلى الفضة قيمة كذا في الكنز...لكن يجب أن يكون التقويمبما هو ‌أنفع ‌للفقراء قدرا ورواجا."

(كتاب الزكاة، الباب الثالث في زكاة الذهب والفضة والعروض وفيه فصلان، الفصل الثاني:في العروض،ج:1 ص:179  ط: رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509101117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں