بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تین چیزوں کو رد نہ کیا جائے والی حدیث کی تحقیق


سوال

 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزیں ٹھکرانے سے منع فرمایا ہے ١- دودھ ٢- خوشبو ٣- تکیہ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ذکرکردہ روایت حدیث کی مختلف مستند  کتابوں میں موجود ہے، لہٰذا اس کو بیان کرنا/ نقل کرنا درست ہے، سنن ترمذی میں مذکورہ روایت ان الفاظ کے ساتھ ہے:

سننِ ترمذی میں ہے:

"عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثلاث لا ترد: الوسائد، والدهن، واللبن الدهن: يعني به الطيب ."

(أبواب الأدب ، باب ماجاء في كراهية ردالطيب ج : 4 ص : 405 ط : دارالغرب الإسلامي )

ترجمہ : عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزوں کو واپس نہ کیا جائے:  تکیہ،  تیل اور دودھ ۔
امام ترمذیؒ فرماتے ہیں، کہ تیل سے مراد "خوشبو"ہے۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں