بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جامعہ کی ویب سائٹ پر اوقاتِ نماز کی دائمی جنتری


سوال

 اوقاتِ  نماز کی دائمی جنتری، جس میں چاشت کی نماز کا وقت بھی ہو ، جامعہ کے اس پیج پر موجود ہونی چاہیے!

جواب

الحمد لله ! جامعه كي ویب سائٹ پر  اوقاتِ  نماز  کی دائمی جنتری موجود ہے، جو حضرت بنوری نور اللہ مرقدہ  کی سرپرستی میں اکابر مفتیانِ کرام اور ماہرینِ فلکیات کی کاوشوں سے تیار کی گئی تھی، نیز کچھ عرصہ پہلے فلکیات کے ماہرین مفتیانِ کرام کی نظرِ ثانی کے بعد اسے ویب سائٹ پر مکمل اَپ دیٹ کردیا گیا ہے۔

ہماری ویب سائٹ میں دو جگہ آپ اسے ملاحظہ کرسکتے ہیں:

1-  ” دارالافتاء“ کے سیکشن میں  جاکر ”اوقاتِ نماز“ کے تحت موجود ہے،  اوقات ِ نماز     پر کلک  کریں گے تو رواں مہینے کے لیے اوقاتِ نماز کا نقشہ اسکرین پر نمودار ہوجائے گا، اسی پیج پر تلاش کے آپشن میں آپ  ملک، شہر، مہینہ ، معیار، اور فقہی مسلک منتخب کرکے  نمازوں کے مکمل اوقات ملاحظہ فرماسکتے  ہیں۔

2- ’’سرِ ورق‘‘ کے عنوان کے تحت ’’اَوقاتِ نماز‘‘ کے تحت بھی آپ اسے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

باقی چاشت کا وقت  سورج اچھی طرح طلوع ہونے کے بعد (طلوع ہونے کے تقریباً 15 منٹ بعد)  سے زوال سے پہلے  تک باقی رہتا ہے،  اس کا افضل  وقت  یہ ہے کہ ایک چوتھائی دن گزرنے کے بعد چاشت کی نماز پڑھی جائے، اس لیے اس کا متعین وقت الگ سے ذکر نہیں کیا جاتا ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201992

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں