بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گیلے کپڑے باتھ روم کے دروازے پر لگ جائیں تو کیا حکم ہے؟


سوال

کپڑے دھونے کے بعد گیلے تھے اور باتھ روم کے دروازہ پر لگی المونیم کی چادر سے چھو گئے۔  المونیم کی چادر پر پانی اور صابن کے پرانے دھبے تھے، لیکن یہ نہیں معلوم کہ وہ دھبے پاک تھے یا ناپاک۔ کیا کپڑے ناپاک ہو گئے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ کپڑے ناپاک نہیں ہوئے۔اس سلسلے میں زیادہ  وسوسوں کا شکار نہ ہوں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 345):

"نام أو مشى على نجاسة، إن ظهر عينها تنجس وإلا لا. ولو وقعت في نهر فأصاب ثوبه، إن ظهر أثرها تنجس وإلا لا. لف طاهر في نجس مبتل بماء إن بحيث لو عصر قطر تنجس وإلا لا.

(قوله: نام) أي: فعرق، وقوله: أو مشى: أي: وقدمه مبتلة. (قوله: على نجاسة) أي: يابسة لما في متن الملتقى: لو وضع ثوباً رطباً على ما طين بطين نجس جاف لاينجس، قال الشارح: لأن بالجفاف تنجذب رطوبة الثوب من غير عكس بخلاف ما إذا كان الطين رطباً. اهـ. (قوله: إن ظهر عينها) المراد بالعين ما يشمل الأثر؛ لأنه دليل على وجودها لو عبر به كما في نور الإيضاح لكان أولى."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144108201541

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں