بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

3 ماہ کی انویسمنٹ


سوال

اک دوست نے میرے کاروبار میں 3 ماہ کے لیے رقم انویسٹ کی اور جائز منافع وصول کر لیا، مگر اصل رقم واپس نہیں لی۔ اب مزید 3 ماہ بعد وہ پھر منافع کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ میں نے اس کی رقم سے واضح کوئی اشیاء نہیں خرید کر بیچی۔ اب اس صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب

آپ کے اور آپ کے دوست کے مابین  تین ماہ کا جو معاہدہ ہوا تھا،  اگر اس کے مطابق آپ نے اس کو منافع دے دیاتھا، اور مزید نئی مدت کے لیے معاہدہ نہیں ہوا تھا اور آپ نےاس کو رقم واپس لینے کا بھی کہہ دیا تھا تو اس مدت کے بعد پھر یہ آپ کے کاروبار میں آپ کا شریک نہیں ، آپ پر مزید کوئی نفع دینا لازم نہیں ۔اس کی اصل رقم آپ کے پاس بطورِ امانت ہے، اسے واپس کرنا لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں