بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

3 ہزار روپے رکھنے پر فری منٹس


سوال

جیز کیش اکاؤنٹ میں اگر بیلنس 3 ہزار سے زیادہ ہوا تو وہ 100 فری منٹس اور 100 میسج دیتے ہیں، کیا یہ سود ہے؟

جواب

جیز کیش اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم قرض ہے،  قرض دینا فی نفسہ تو جائز ہے، لیکن قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے؛ اس لیے اس قرض کے بدلے کمپنی جو مشروط منافع دیتی  ہے، وہ شرعاً ناجائز ہے؛ اس لیے کہ قرض پر شرط لگا کر نفع  کے لین دین  کو نبی کریم ﷺ نے سود قرار دیا ہے۔  (مصنف بن أبی شیبہ، رقم:۲۰۶۹۰ ) فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

جیز کیش اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

ایزی پیسہ اکاونٹ کھلوانا، اس سے بل جمع کرانا اور ایزی لوڈ کرنا


فتوی نمبر : 144108200748

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں