بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوتولہ تین ماشہ سونے پر زکاۃ /ایک لاکھ روپے پر زکاۃ


سوال

دو تولہ اور تین ماشہ سونے پر کتنی  زکوٰۃ لاگو ہوتی ہے ؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ ایک لاکھ نقد رقم کی  کتنی  زکوٰۃ ہوگی؟

جواب

1- اگر کسی شخص  کے پاس صرف دو  تولہ  اور تین ماشہ سونا ہے ، اس کے علاوہ نہ ہی چاندی ہے اور نہ ہی ضرورت سے زائد نقدی ہے اور نہ ہی مالِ تجارت ہے تو اس پر زکات واجب نہیں ہے، اور اگر دو تولہ  اور تین ماشہ سونے کے ساتھ نقد رقم بھی ہے تو   اگر اس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے یا اس سے زیادہ بنتی ہے، تو اس شخص  پر سالانہ ڈھائی فیصد زکات اداکرنا لازم ہے،  زکات ادا کرنےکا طریقہ یہ ہے کہ مجموعی قیمت کو چالیس سے تقسیم کیاجائے تو حاصل جواب واجب الادا   زکاۃ کی رقم ہوگی۔

2- کسی کے پاس ایک لاکھ روپے موجود ہوں اور نصاب پر سال گزر چکا ہو تو اس پر بطورِ زکات  ایک لاکھ کا ڈھائی فیصد واجب ہوگا، یعنی پچیس سو (2500)روپے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

(نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم كل عشرة) دراهم (وزن سبعة مثاقيل)."

(رد المحتار2/ 295ط:سعيد)

فتح القدير لكمال بن الهمام میں ہے:

( الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابًا ملكًا تامًّا وحال عليه الحول".

(كتاب الزكاة، ج:3، ص:460، ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144207200270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں