بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو عورتوں کا گھر میں اکھٹے اعتکاف میں بیٹھنا


سوال

کیا دو عورتیں گھر  میں اکٹھے اعتکاف میں بیٹھ  سکتی  ہیں ؟

جواب

دو یا دو سے زیادہ عورتیں   اکھٹے گھر میں اعتکاف کرسکتی ہیں ،البتہ  جب اکھٹے اعتکاف میں بیٹھیں تو آپس میں فضول بات  چیت  سے گریز کریں ، ایسا نہ  ہو کہ اعتکاف کا جو مقصد  ہے کہ یک سوئی کے ساتھ اللہ کی عبادت کرنا، اس  میں خلل واقع ہوجائے اور صرف نام کا اعتکاف باقی رہ جائے ،روح ختم ہوجائے ۔

 فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والمرأة تعتكف في مسجد بيتها، إذا اعتكفت في مسجد بيتها فتلك البقعة في حقها كمسجد الجماعة في حق الرجل، لاتخرج منه إلا لحاجة الإنسان، كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي".

(الباب السابع فی الاعتکاف، ج:1 ص:311 ط: مکتبه حقانیه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں