بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو افراد کا مل کر ایک پارہ مکمل کرنا


سوال

ایک ہی پارہ 2 افراد کا ایک ہی وقت میں پڑھنا کیسا ہے،  صرف اس لیے کہ  سپارہ جلدی ختم ہوجائے؟  رہنمائی فرمائیں!

جواب

قرآنِ  مجید کو  آہستہ آہستہ، ٹھہر ٹھہر کر  پڑھنا  چاہیے،باقی  (قرآن خوانی  وغیرہ  میں) ایک  وقت  میں ایک فرد پارہ مکمل کرے یا دو  افراد مل کر ایک پارہ مکمل کریں،دونوں صحیح ہیں، تو  اس میں شرعًا کوئی  مضائقہ نہیں ہے،پورا پار ہ پڑھنا شرعًا  لازم نہیں ہے ۔

الجامع لاحکام القرآن میں ہے:

"و الترتيل في القراءة هو التأني فيها والتمهل وتبيين الحروف والحركات تشبيها بالثغر المرتل، وهو المشبه بنور الأقحوان، وهو المطلوب في قراءة القرآن، قال الله تعالى:" ورتل القرآن ترتيلا......"

(باب كيفية التلاوة لكتاب الله تعالى، وما يكره منها وما يحرم، واختلاف الناس في ذلك،ج1،ص17،ط؛دار الکتب المصریۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100931

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں