بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا میاں بیوی ایک ہی جائے نماز پر علیحدہ نماز پڑھ سکتے ہیں؟


سوال

 کیا میاں بیوی ایک جائے نماز پر انفرادی طور پر یعنی بغیر جماعت کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں! میاں بیوی ایک جائے نماز پر انفرادی طور پر یعنی بغیر جماعت نماز پڑھ  سکتے ہیں۔

البتہ اگر دونوں بیک وقت اپنی اپنی نماز ادا  کرنا چاہیں تو بہتر ہے کہ شوہر کچھ آگے بڑھ جائے یا دونوں کے درمیان کچھ فاصلہ ہو۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار (1 / 572):

"(وإذا حاذته) ولو بعضو واحد وخصه الزيلعي بالساق والكعب (امرأة) ولو أمة (مشتهاة) حالًا كبنت تسع مطلقًا وثمان وسبع لو ضخمةً أو ماضيًا كعجوز (ولا حائل بينهما) أقله قدر ذراع في غلظ أصبع أو فرجة تسع رجلا (في صلاة) وإن لم تتحد كنيتها ظهرًا بمصلى عصر على الصحيح، سراج. فإنه يصح نفلًا على المذهب، بحر و سيجيء (مطلقة) خرج الجنازة (مشتركة) فمحاذاة المصلية لمصل ليس في صلاتها مكروهة لا مفسد فتح (تحريمة) وإن سبقت ببعضها (وأداء) ولو حكمًا كلاحقين بعد فراغ الإمام  بخلاف المسبوقين والمحاذاة في الطريق (واتحدت الجهة) فلو اختلفت كما في جوف الكعبة وليلة مظلمة فلا فساد (فسدت صلاته) لو مكلفًا وإلا لا (إن نوى) الإمام وقت شروعه لا بعده (إمامتها) وإن لم تكن حاضرة على الظاهر ولو نوى امرأة معينة أو النساء إلا هذه عملت نيته (وإلا) ينوها (فسدت صلاتها) كما لو أشار إليها بالتأخير فلم تتأخر لتركها فرض المقام، فتح، وشرطوا كونها عاقلةً وكونهما في مكان واحد في ركن كامل فالشروط عشرة".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں