بیوی سے لڑائی کے دوران کہہ دیا: ’’میں تمہیں فارغ کرتا ہوں یا نہیں ‘‘ یا ’’میں آپ کو فارغ کر لوں گا‘‘ نیت طلاق کی نہ ہو، دھمکی کی ہو، تو کیا حکم ہوگا؟َ
اگر اس لفظ سے طلاق کی نیت نہیں تھی یا مستقبل میں بطورِ دھمکی کے الفاظ استعمال کیے ہیں تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200550
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن