کتا اگر کپڑوں کو منہ لگا دے تواس کپڑےکو کیسے پاک کیا جائے؟
اگر کتاکپڑوں کومنہ لگاۓ تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس جگہ کتےنےمنہ لگایا ہو، اس جگہ کو تین مرتبہ اس طور پر دھو لیا جائے کہ ہر مرتبہ پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح نچوڑ لیا جائے، اس طرح تین مرتبہ کر لینے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"لوغسل في غديرأوصب عليهِ ماءكثير،أوجرى عليهِ الماءطهرمطلقا بلاشرط عصروتجفيف وتكرارغمسٍ هوالمختار."
( باب الانجاس،ج:1،ص:333، ط،سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144510101600
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن