بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اکیس رمضان سے پہلے اعتکاف میں بیٹھ جانا


سوال

کیا    19 رمضان کو معتکَف میں بیٹھ سکتے ہیں؟ قرآن اور حدیث کی  رو سے راہ نمائی فرمائیں!

جواب

سنت اعتکاف کا وقت رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو  غروب آفتاب کے فورا ًبعد ہے ، لہٰذا معتکف کے لیے  بیسویں روزے کا سورج غروب ہونے سے پہلے نیت کرکے اعتکاف کی جگہ میں داخل ہونا  ضروری ہے۔اور اگر ایک دن پہلے ہی سے اعتکاف کی نیت سے  مسجد میں آکر بیٹھ جائے، تو یہ بھی درست ہے، البتہ اس صورت  میں اس شخص کا سنت اعتکاف بیسویں تاریخ  کے دن مغرب سے ہی شروع ہوگا، اور اس سے پہلے  کا اعتکاف نفلی ہوگا، اس میں سنت اعتکاف والی پابندیاں لازم نہیں ہوں گی ۔

وفي مرقاة المفاتيح :

"قال الطيبي: دل على أن ابتداء الاعتكاف من أول النهار كما قال به الأوزاعي والثوري والليث في أحد قوليه، وعند الأئمة الأربعة أنه يدخل قبل غروب الشمس إن أراد اعتكاف شهر أو عشر و تأولوا الحديث بأنه دخل المعتكف و انقطع و تخلى بنفسه فإنه كان في المسجد يتخلى عن الناس في موضع يستتر به عن أعين الناس كما ورد أنه اتخذ في المسجد حجرة من حصير وليس المراد أن ابتداء الاعتكاف كان في النهار."

(6/ 412، ‌‌بَابُ الِاعْتِكَافِ،ط: دار الفكر، بيروت - لبنان)

وفي الفتاوى الهندية:

"وينقسم إلى واجب، وهو المنذور تنجيزا أو تعليقا، وإلى سنة مؤكدة، وهو في العشر الأخير من رمضان، وإلى مستحب، وهو ما سواهما، هكذا في فتح القدير".

 (1 / 211 ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں