بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

2023ء میں روزے کا فدیہ کی مقدار


سوال

2023ء میں روزے کا فدیہ کیا ہے  ، تفصیل سے بتا دیں !

جواب

ایک روزے کےفدیہ کی مقدار صدقہ فطر کی مقدار ہے،کراچی اور اس کے مضافات کے لیے امسال1444ھ2023ء صدقہ فطر کی مقدار درج ذیل ہے:

گندم :250 روپے

جو :                460روپے 

 کھجور :1,470روپے

کشمش:2,630روپے

آپ اپنے علاقے میں ان  اجناس کی مقررہ مقدار  کی  بازاری قیمت معلوم کر کے اپنی حيثيت كے مطابق صدقہ فطر ادا کریں ،مقادیر کی  تفصیل درج ذیل ہے:

1:گندم نصف صاع یعنی پونے دو کلو   یا اس کی  بازاری قیمت ۔

2: جو ایک صاع یعنی تقریبًا ساڑھے تین کلو یا اس کی  بازاری قیمت ہے۔

3:کھجور  ایک صاع یعنی تقریبًا  ساڑھے تین کلو یا اس کی  بازاری قیمت ہے۔

4:کشمش ایک  صاع یعنی تقریبًا  ساڑھے تین کلو یا اس کی  بازاری قیمت ہے،

 نوٹ 1:مذکورہ چار اجناس میں سے کسی ایک کی  بازاری قیمت فقیر کی حاجت پورا کرنے کے  لیے  صدقہ فطر    کے طور پر دینا زیادہ بہتر   ہے ۔

 2:مذکورہ بالااشیاء کی قیمتوں کا اندازہ مؤرخہ 5رمضان 1444ھ مطابق 27مارچ 2023 کے نرخ کے حساب سے کیا گیا ہے ۔قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے صدقۃ الفطر کی ادائیگی کے وقت ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کر کے  صدقہ فطر ادا کریں ۔

صحیح بخاری میں ہے :

"عن ‌عياض بن عبد الله بن سعد بن أبي سرح العامري : أنه سمع ‌أبا سعيد الخدري رضي الله عنه يقول:"كنا نخرج زكاة الفطر، صاعا من طعام، أو صاعا من شعير، أو صاعا من تمر، أو صاعا من أقط،أو صاعا من ‌زبيب."

(کتاب الصوم،باب صدقة الفطر صاع من طعام،ج:2،ص:131،ط:دارالفكر)

سننِ نسائی میں ہے :

"عن ‌ابن عباس قال:"ذكرفي صدقة‌الفطرقال:صاعامن برأوصاعامن تمرأوصاعامن شعيرأوصاعامن سلت."

(كتاب الزكاة،باب مكيلةصدقة الفطر،ج:5،ص:51،ط:المكتبة النجارية بالقاهره)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وانما تجب صدقة الفطر من اربعة اشیاء من الحنطة و الشعیر والتمر و الزبیب."

(باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:مکتبة حقانیة)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وھی نصف صاع من بر او صاع من شعیر او تمر."

(باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:مکتبة حقانیة)

مراقی الفلاح میں ہے:

"ويجوز الفطر لشيخ فان وعجوز فانية وتلزمهما الفديةلكل يوم نصف صاع من بر."

(کتاب الصوم ، فصل فی العوارض،ص: 259 ط : المكتبة العصرية)

فتاوی شامی میں ہے:

"ودفع القیمة ای الدراھم افضل من دفع العین علی المذھب المفتی به،لان العلة فی افضلیة القیمة کونھا اعون علی دفع حاجة الفقیر."

(باب صدقة الفطر،ج:2،ص:366،ط:ایچ ایم سعید)

  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408102564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں