2023کےروزوں کے فدیہ کی مقدار کیاہے؟
ایک روزے کےفدیہ کی مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔
اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت کسی مستحق شخص کو دے دے،لہذا فدیہ کی ادائیگی کے وقت مارکیٹ سے پونے دو کلو گندم کی قیمت معلوم کر کے ہر روزے کا فدیہ اداکیاجائے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم".
"(قوله نصف صاع من بر) أي أو من دقيقه أو سويقه، أو صاع تمر أو زبيب أو شعير أو قيمته، وهي أفضل عندنا لإسراعها بسد حاجة الفقير إمداد".
(کتاب الصلاۃ باب قضاء الفوائت 2 ،72 /73 ط: سعید)
وفیہ ایضا:
"(فإن عجز عن الصوم) لمرض لا يرجى برؤه أو كبر (أطعم) أي ملك (ستين مسكينا)....(كالفطرة)".
"(قوله: كالفطرة قدرا) أي نصف صاع من بر، أو صاع من تمر، أو شعير ودقيق".
(کتاب الطلاق ، باب کفارۃ الظہار 3 /478 ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408101597
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن