بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زرضمانت یعنی ایڈوانس پر زکوۃ کا حکم


سوال

 میں نے دوکان کرایہ پر لی ہے اور دکان کے مالک کو دو لاکھ روپے ایڈوانس میں دیا ہے جس کو پیشگی کہتے ہیں تو  کیا اس دو لاکھ روپے پر بھی زکوۃ دینی ہو گی؟

جواب

بطورِ ایڈوانس /زر ضمانت کے طور پر مالکِ دکان کے پاس جمع کرائی گئی رقم اصل مالک (کرایہ دار) کی ہی ملکیت ہوتی ہے، اور مسئولہ صورت میں چوں کہ یہ رقم نصاب سے زائد ہے؛ لہذا اس کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہے،اگر ادا نہیں کی تو وصول ہوجانے کے بعد گزشتہ تمام سالوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔ 

الدر المختار شرح تنوير الأبصار  (2 / 266):
"(ولو كان الدين على مقر مليء ... ( فوصل إلى ملكه لزم زكاة ما مضى )".  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200967

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں