بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

1993 میں پانچ سو روپے مہر کے عوض نکاح


سوال

 سن 1993ء  میں دس  دراہم کی مقدار کیا بنتی ہوگی؟ ہمارے ایک  ساتھی کی شادی 1993 میں ہوئی، اس وقت انہوں نے اپنا مہر 500 روپے ادا کیے  اور یہی طے پایا تھا، اب پوچھنا یہ چاہ رہا  ہوں کہ  اس وقت کے لحاظ سے عشرہ دراھم تک پہنچ چکی تھی یا اس سے کم تھی؟

جواب

10 درہم کا وزن 2   تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہے ، اور موجودہ اوزان کے حساب سے  اُس کی مقدار 30 گرام 618  ملی گرام چاندی ہوتی ہے , 1993 میں  30 گرام 618  ملی گرام چاندی کی  قیمت دریافت کرلیجیے، جس سے آپ با آسانی دس درہم کی قیمت دریافت کرسکتے ہیں۔

ہمیں دست یاب اعداد و شمار کے مطابق 1993 میں دس دراہم کی قیمت 500 روپے سے  کافی کم تھی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں