بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اٹھارہ ہزار مخلوقات والی بات کی تحقیق


سوال

 کیا دنیا میں سات لوگوں کی شکل ایک ہی ہوتی ہے؟ دنیا میں اٹھارہ ہزار مخلوقات ہیں؟

جواب

سوال میں مذکورہ دونوں باتوں کے بارے میں کوئی تحقیقی بات معلوم نہ ہوسکی۔ 

البتہ  علامہ سیوطی رحمہ اللہ سے "رب اللعالمین " کی تفسیر میں یہ بات منقول ہے کہ  کل اٹھارہ ہزار عالم ہیں، عالمِ دنیا ان میں سے ایک ہے۔ اور  تفسیر روح البیان مذکور ہے کہ اسی ہزار عالم ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مخلوقات بے شمار ہیں۔

"و أخرج أبو الشیخ و أبو نعیم في الحلیة عن وهب قال: إنّ للہ ثمانیة عشر ألف عالم، الدنیا منھا عالم واحد."

(الدرالمنثور فی التفسیر بالماثور ۱/۶۶)

روح البيان (1/ 13):

"والعالمين جمع عالم والعالم جمع لا واحد له من لفظه، قال وهب: لله ثمانية عشر ألف عالم، الدنيا عالم." 

روح البيان (2/ 4):

"{هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحامِ كَيْفَ يَشاءُ} أي يجعلكم على هيئة مخصوصة في أرحام أمهاتكم من ذكر وأنثى و أسود و أبيض وتامّ و ناقص و طويل و قصير و حسن و قبيح و هو ردّ على الذين قالوا: عيسى الله أو ابن الله لأنّ من صوّر في الرحم يمتنع أن يكون إلٰها أو ولد الله لكونه مركبًا وحالًا في المركب وفي عرض الفناء و الزوال {لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ} نزه نفسه أن يكون عيسى ابنًا له {الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} المتناهي فى القدرة والحكمة قربكم يخلقكم على النمط البديع."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں