بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’پندرہویں صدی نہیں آئے گی‘‘ ، کیا یہ حدیث ہے؟


سوال

پندرہویں صدی نہیں آئے گی؟کیا یہ حدیث ہے،اور یہ بات صحیح ہے؟قرآن و احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں مفصل اور باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

پندرہویں صدی نہیں آئے گی ، یہ بات نہ حدیث  میں ہے، اور نہ  قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔ یہ  بات کذاب اعظم مرزا ملعون قادیانی کہا کرتا تھاکہ یہ آخری صدی ہے۔یعنی  چودھویں صدی آخری صدی ہے، پندرہویں صدی نہیں آئے گی۔ لیکن پندرہویں صدی آگئی، اور اس کا دعوی غلط ثابت ہوا،  اور آج پندرہویں صدی کےپینتالیسواں سال چل رہا ہے،اور  پندرہویں صدی کا ہر دن مرزا ملعون کے جھوٹے ہونے کا اعلان  کر رہا ہے۔  تفصیل کے لیے  حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی کتاب  : ’’تحفہ قادیانیت‘‘  :  حضرت مسیح علیہ السلام کب آئیں گے؟(2/ 272)، ط. عالمي مجلس تحفظ ختم نبوت) دیکھیے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100406

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں