پندرہ شعبان کو روزہ رکھنا سنت ہے یا مستحب؟نیز پندرہ شعبان کو اس کے لیے خاص کرنا کیسا ہے؟
پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا مستحب ہے ،حدیث شریف سے فی الجملہ ثابت ہے؛ لہذا اس کو بدعت کہنا صحیح نہیں۔ البتہ روزہ نہ رکھنے والوں کو طعن و تشنیع نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201599
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن