بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

۱۵ شعبان کے روزے کے ساتھ قضا روزے کی نیت کرنا


سوال

کسی کے ذمہ میں فرض روزے کی قضا ہے تو وہ ١٥ شعبان کا روزہ رکھ کر اسکے ساتھ قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے کہ نہیں؟

جواب

 قضا  روزوں اور نفلی روزوں کی مستقل  الگ الگ حیثیت ہے، ایک ہی روزے میں دونوں روزوں کی نیت کرنا درست نہیں، جس شخص کے ذمہ رمضان کے فرض روزوں کی قضا ہو اُس کے لیے بہتر یہی ہے کہ قضا روزہ رکھتے وقت نفل کے بجائے قضا ہی کی نیت کرے ، تاہم اگر کوئی شخص  پندرہ شعبان  یا  کسی اور  نفلی روزوں  کے ساتھ   رمضان کے روزے کی قضا کی نیت کرتا  ہے  تو وہ صرف قضا ہی کا  شمار ہو گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا نوى قضاء بعض رمضان، والتطوع يقع عن رمضان في قول أبي يوسف - رحمه الله تعالى -، وهو رواية عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في الذخيرة."

(الفتاوى الهندية، کتاب الصوم، الباب الثانی فی رؤیۃ الھلال،  ج:1، ص:197، ط:دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144508101907

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں