بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبی مرد کا خیال دل سے دور کرنے کا وظیفہ


سوال

میں نے ایک اجنبی لڑکے کو خواب میں دیکھا اور اس کے بعد سے وہ میرے حواسوں پر چھا گیا ہے،  میرے دل و   دماغ سے اس کا خیال ہی نہیں جا رہا،  وہ میرے لیے اجنبی ہے،  میں اس کے بارے میں بس اتنا جانتی ہوں کہ وہ کزن کا دوست ہے اور خوش شکل نو جوان ہے،  میں نے اسے تصویر میں دیکھا تھا بہت پہلے،  اس کے علاوہ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی،  نہ ہی میں اس کے بارے میں کچھ جاننا چاہتی ہوں اور نہ مجھے اس شخص سے محبت ہے، نہ میں کرنا چاہتی ہوں ، نہ ہی میرے دل میں اس کے ليے کوئی جذبات ہیں اور نہ وہ شخص مجھے جانتا ہے،  میں اس کے لیے  اجنبی ہوں اور وہ میرے لیے ،  میں نے استغفار بھی کیا اور دعا بھی کی کہ:  اللّٰہ تعاليٰ اس شخص کا خیال ،  میرے دل و دماغ سے نکال دے،   لیکن وہ پھر بھی میرے حواسوں پر سوار ہے،  میں اسے سوچنا بھی نہیں چاہتی،  پھر بھی وہ میرے دماغ سے نہیں نکل رہا،  میں بہت پریشان ہوں ، آپ مجھے بتا دیں  کہ میں اب مزید کیا کروں کہ اس کا اب کوئی خیال میرے دل میں نہ آئے یا کوئی وظیفہ؟

جواب

یہ بدنظری اور بدنگاہی کا نتیجہ ہے، اور جب اس کا خیال آئے تو فوراً کہیں: 

"اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ مِنْ هَمَزِه وَنَفخِه وَنَفَثِه"

اور رسول اکرم ﷺ  کے حسن ، جمال وکمالِ صورت وسیرت کا تصور کریں، بلکہ اس کا مطالعہ شروع کریں؛ تاکہ حسن ِ محمدی کا تصور دل میں راسخ ہوجائے۔

نیز روزانہ دو رکعت نفل توبہ اور حاجت کا ارادہ دل میں رکھ کر پڑھیں، اور اس کے بعد یہ دعا سات مرتبہ مانگیں:

"اَللّٰهُمَّ  إِنِّیْ أَسْأَلُكَ الْھُدىٰ وَالتُّقىٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنىٰ". 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144201201263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں