بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

1442ھ میں رمضان کب شروع ہوگا؟


سوال

اس سال پہلا روزہ کب ہے؟ 29 کا مہینہ ہے یا 30 کا؟

جواب

اسلامی عبادات  مثلاً روزہ، حج ، زکاۃ وغیرہ کا تعلق  قمری مہینہ سے ہے، اور خصوصاً  رمضان المبارک  کی تو ابتدا  ہی چاند دیکھنے پر موقوف ہے، ارشادِ باری تعالی ہے : { فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ }  [البقرۃ: 185] اور اس کے لیے رسول اللہ ﷺ نے ایک آسان  اور عام فہم طریقہ بتادیا کہ  چاند دیکھنے پر روزہ رکھو ، اور  چاند دیکھنے پر افطار کرو؛لہٰذا اس کو پہلے سے متعین نہیں کیا جاسکتا، مہینہ انتیس کا بھی ہوسکتا ہے اور تیس کا بھی ۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور ہمارے ملک میں باقاعدہ مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی ہے؛ جو چاند نظر آنے پر  اس کا اعلان کرے گی، اسی کے مطابق روزہ رکھا جائے۔

         مشكاةالمصابيح  میں ہے:

"عن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لاتصوموا حتى تروا الهلال، ولاتفطروا حتى تروه، فإن غم عليكم فاقدروا له». وفي رواية قال: «الشهر تسع وعشرون ليلةً، فلاتصوموا حتى تروه، فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين»".

 (1/174، باب رویۃ الہلال، الفصل الاول، ط؛ قدیمی)

فقط واللہ اعلم

نوٹ: جواب جاری ہونے تک رمضان المبارک کا چاند نظر آچکا ہے، اور شعبان کا مہینہ انتیس دن کا ہوا ہے، یعنی یکم رمضان المبارک 1442ھ بروز بدھ، بمطابق 14 اپریل 2021ء ہے۔


فتوی نمبر : 144208201473

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں