بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں میت سے کچھ لینا دینا


سوال

 میں نے اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ اگر کوئی شخص جس کا انتقال ہو چکا ہو، اگر وہ شخص آپ کے خواب میں آیا اور آپ سے کچھ لے لیا، تو آپ کے کسی قریبی رشتہ دار کی موت ہو جائے گی. اور اگر اس نے کچھ مانگ لیا لیکن لیا نہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مردہ اپنے حق میں صدقہ چاہتے ہیں. برائے مہربانی وضاحت فرما دیں کہ آیا   ایسی بات ہے کہ نہیں؟

جواب

اس کی اچھی تعبیر یہ ہے کہ میت نے جو چیز لے لی ہے، آپ کی طرف سے جو صدقات کیے گئے ہیں وہ ان تک پہنچ چکے ہیں۔ اور اگر میت نے کچھ مانگا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایصالِ ثواب کے متمنی ہیں۔

البتہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک کے حق میں ایک ہی تعبیر ہو، دیکھنے والے شخص، دیکھی جانے والی چیز اور دیگر عوارض و احوال کی وجہ سے تعبیر میں فرق آتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201979

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں